ٹوکیو : امریکا کی مقبول ٹی وی سیریز اسٹار ٹریک میں خلائی جہاز کا عملہ خلائی مخلوق کے ساتھ بات چیت کے رکاوٹ پر ایک یونیورسل ٹرانسلیٹر کی مدد سے قابو پانے میں کامیاب رہا تھا اور اب معروف کمپنی پیناسونک ایک ایسا میگا فون کو لے کر آئی ہے جس نے اس افسانوی ٹیکنالوجی کو کسی حد تک حقیقت کی شکل دے دی ہے۔
اس میگافون کو کمپنی نے ‘ جادو’ قرار دیا ہے جو خودکار طور پر اس پر بولے جانے والی زبان کا 3 مختلف زبانوں میں ترجمہ کردیتا ہے۔
اس لاﺅڈ اسپیکر کو میگا فون یاکو کا نام دیا گیا ہے جو کہ لفظ میگافون اور جاپانی میں ترجمے کے لفظ کا امتزاج ہے۔
اس وقت اس کی آزمائش ٹوکیو کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر کیا جارہا ہے تاکہ غیرملکی سیاحوں کو پہلے سے بہتر معلومات فراہم کی جاسکے۔
جب لاﺅڈ اسپیکر پر کوئی شخص جاپانی میں بولتا ہے تو اس میں موجود سافٹ ویئر اس کا ترجمہ خودکار طور پر انگلش، چینی اور کورین زبانوں میں کرکے نشر کرتا ہے۔
جاپان ک ایک اخبار کے مطابق ائیرپورٹ کے عملے کا کہنا ہے کہ ہمیں گزشتہ سال بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں سے رابطے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اسی لیے ہم اس ڈیوائس کی آزمائش کررہے ہیں۔
اس کے اوپر ایک ٹچ اسکرین ہے جس کو ترجمے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یہ پیناسونگ کی جانب سے دوران سفر لوگون کو رابطوں میں درپیش آنے والی مشکلات پر قابو پانے کے لیے نئی ڈیوائس ہے۔
اس سے قبل رواں سال کے شروع میں اس کمپنی نے ہتھیلی کی سائز کی ڈیوائس متعارف کرائی تھی جسے گلے میں پہنا جاسکتا تھا اور وہ خودکار طور پر 10 زبانوں کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔