جموں: ہندوستانی فوج نے ہفتہ کے روز حوالدار سنیل کمار سنگھ کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے آپریشن سندھ کے دوران سرحد پر لڑتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔ شدید زخمی ہونے کے بعد وہ کمانڈ ہسپتال میں علاج کے دوران وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑتے رہے اور بالآخر چھ جون کو انتقال کر گئے۔
وائٹ نائٹ کور نے اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ سے سپاہی حوالدار سنیل کمار سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہوں نے “آپریشن سندور” کے دوران ملک کی خدمت کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ جی او سی اور وائٹ نائٹ کور کے تمام افسران اور جوان اس عظیم قربانی پر دلی تعزیت اور فخر کا اظہار کرتے ہیں۔ حوالدار سنیل کمار سنگھ دورانِ ڈیوٹی شدید زخمی ہوگئے تھے اور طویل جدوجہد کے بعد کمانڈ اسپتال میں چھ جون 2025 کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ان کی بے مثال جرأت، فرض شناسی اور قربانی ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔ وہ ہمارے ہیرو تھے، جنہوں نے ملک کے وقار اور تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کی۔ فوج نے غم زدہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
ہندوستانی مسلح افواج نے کولگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں سات مئی کو آپریشن سندور کے تحت حملوں کا آغاز کیا اور پاکستان اور اس کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ اس کارروائی کے بعد چار دنوں تک ہندوستان پاکستان کے بیچ لڑائی چلتی رہی۔ بہر حال 10 مئی کو دونوں ملکوں کے بیچ جنگ بندی پر مفاہمت ہو گئی۔