پرتاپ گڑھ : اترپردیش کے پرتاپ گڑ ضلع کے ادئے پورعلاقہ میں ایک نوجوان نے خود پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگانے کے بعد اپنی محبوبہ کو آغوش میں لے لیا جس سے نوجوان کی موت ہوگئی جب کہ عورت شدید طورسے جھلس
گئی پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ الاول پور گائوں کامنوموریہ (۲۶)نامی نوجوان کے پڑوس میں ر ہنے والی عورت لکھپتی دیوی (۳۸)سے معاشقہ چل رہاتھا۔کچھ دن پہلے دونوں کے گھروالوں کے درمیان زمین کے سلسلے میں تنازعہ ہوگیاتھا انھوں نے بتایا کہ موریہ نے کل دیر رات خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگالی۔ اوربغل میں واقع اپنی محبوب کے گھر پہنچ کر اسے اپنی آغوش میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق واردات میں شدید طورسے جھلسے موریہ کی آج علی الصبح ضلع اسپتال میں موت ہوگئی جب کہ لکھپتی دیوی کو نازک حالت میں الہ آباد کے اسپتال بھیجا گیا ہے۔