دموہ : مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع کی پٹیرا جن پد پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) بھور سنگھ راوت کو آج 20 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
لوک آیکت پولس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی کٹری گرام پنچایت کے سرپنچ رام کمار مشرا کی شکایت پر کی گئی ہے اور سی ای او کو پٹیرا دفتر میں رشوت لیتے ہوئے لوک آیکت پولس ٹیم نے پکڑا۔ ملزم یہ رقم گرام پنچایت کٹری میں پہلے کئے گئے کاموں کی ادائیگی اور نئے کاموں کی منظوری کے عوض مانگ رہا تھا۔ درخواست گزار نے اس معاملے کی شکایت لوک آیکت پولیس سے کی۔