جڑی بوٹی میں شمار کیے جانے والا ایلو ویرا جلد اور بالوں کی خوبصورتی بڑھانے سے متعلق شہرت رکھتا ہے جبکہ اس کا مختلف طریقوں سے استعمال صحت کے لیے بھی نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے۔
رمضان اس جڑی بوٹی کا فائدہ اٹھانے کے لیے بہترین وقت ہے، اس دوران تلی ہوئی مرغن غذاؤں کے استعمال کے باوجود بھی اگر صحت مند اور اسمارٹ رہنا چاہتے ہیں تو ایلو ویرا کا جوس آج ہی سے اپنی افطار کا لازمی حصہ بنا لیں۔









