عثمانیہ: ترک شہری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 25 برس سے روزانہ پانچ لیٹر کولا مشروب پی رہا ہے اور اس کے علاوہ کچھ اور کھاتا پیتا نہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 35 برس کے اسماعیل اوتلو نے بتایا کہ وہ دس برس کی عمر سے روزانہ ایک خاص برانڈ کا کولا مشروب پیتا ہے۔ ابتدا میں یہ مقدار ایک سے دو لیٹر تھی جو بڑھ کر اب پانچ لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔









