امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس کی نیویارک کی عدالت میں سماعت سے قبل خود کو آگ لگانے والے شخص کی ویڈیو سامنے آ گئی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیویارک کی عدالت میں ایڈلٹ اسٹار ڈینی ڈینیئلز کو ’ہش منی‘ ادا کرنے پر مقدمہ چل رہا ہے۔
گزشتہ روز ایک شخص کی جانب سے خود کو عدالت کے باہر آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔









