نئی دہلی، 18 جنوری (یو این آئی) مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف ٹریکٹر ریلی پر روک لگانے کی عرضی کی سپریم کورٹ میں سماعت بدھ تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے دلی پولیس کی عرضی پر پیر کو چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی تین رکنی بنچ کے سامنے سماعت ہونی تھی لیکن جسٹس بوبڈے نے کہا کہ کسان تحریک کی سماعت کرنے والی بنچ ہی اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ آج چیف جسٹس کے ساتھ دو دیگر جسٹس بیٹھے تھے۔
جسٹس بوبڈے نے سماعت کے دوران کہا کہ دلی میں داخلہ کا سوال قانون و انتظام کا معاملہ ہے اور دلی میں کون آئے گا یا نہیں، اسے دلی پولیس کو طے کرنا ہے۔
جسٹس بوبڈے نے کہا کہ انتظامیہ کو کیا کرنا ہے اور کیا نہیں، عدالت طے نہیں کرے گی اب اس معاملے کی سماعت 20 مارچ کو ہوگی۔