کراچی: ہندوستانی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے انسانیت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستانی لڑکی 19 سالہ عائشہ جو کہ بھارت ہی میں پیدا ہوئی تھی، تاہم وہ کراچی میں رہتی ہے، کو 5 سال قبل (2019ء میں) دل کی تشویش ناک بیماری ہوئی تھی، جس کے علاج کے لیے عائشہ کو ہندوستانی شہر چنئی لے جایا گیا تھا۔









