غاصب صیہونی حکومت کی جنوبی لبنان پر شدید اور وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک 2393 افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔ قدس کی غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے جنوبی لبنان کے علاقوں پر کل اور آج صبح سے جاری شدید اور وحشیانہ بمباری میں کم از کم 558افراد شہید اور 1835 سے زائد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے درجنوں کی حالت نازک ہے ۔
غاصب اسرائیل نے آج صبح ضاحیه بیروت کے الغبیری علاقے میں ایک 6 منزلہ عمارت پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اس عمارت کے 3منزلیں تباہ ہو گئیں اور 6 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے۔









