غزہ کے نہتے عوام کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔
فلسطینی ذرائع نے خان یونس پر صیہونی جارحیت میں مزید بیالیس افراد کی شہادت کی خبر دی ہے۔ اسی طرح النصیرات کیمپ میں رہائشی مکانات پر صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری میں اٹھارہ فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب غزہ پر بمباری میں پریس شعبے میں سرگرم عمل فلسطینی کارکن رزق عروق اپنے گھرانے کے کئي افراد کے ہمراہ شہید ہوگئے۔ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے دیرالبلح میں بھی رہائشی مکانات کو جارحیت کا نشانہ بنایا جہاں متعدد فلسطینیوں کے شہید و زخمی ہونے کا اعلان کیا گیا۔ غرب اردن میں جنین کیمپ پر بھی صیہونی حملے میں اس کیمپ کی بجلی مکمل طور پر منقطع ہوگئی۔ غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجی، اس کیمپ پر حملہ کرتے ہوئے جنین کے سرکاری اسپتال میں تعینات ہوگئے۔