لکھنؤ: سروجنی نگر کاروباری علاقہ نادر گنج واقع گومتی پان مسالہ فیکٹری میںمنگل کی دوپہر آگ لگ گئی۔ آگ کی لپٹیںاور دھویں کی وجہ سے فیکٹری میں کام کررہے 12مزدور اسی میں پھنس گئے۔
چیخ پکار سن کر دیگر ملازمین نے فائر کنٹرول روم کواطلاع دی۔ موقع پر پہنچے فائرملازمین نے مزدوروںکو صحیح سلامت باہر نکالا۔ اس کےبعد آگ پر تین گاڑیوں کی مدد سے ڈیڑھ گھنٹےمیں قابو پایا۔
سروجنی نگر کے ہند نگر باشندہ میگراج کی علاقہ کے ہی نادر گنج واقع اموسی صنعتی علاقہ میں شملہ گومتی پان پروڈیکٹ نام سے پان مسالہ بنانے کی فیکٹری ہے۔
منگل کو فیکٹری کی دوسری منزل پر قریب 12 مزدور کام کررہے تھے۔ تبھی قریب 30:11 بجے وہاں مشین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سےا چانک آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں پورے ہال کےاندر زہریلا دھواں بھرگیا اور آگ کی لپٹیںاٹھنے لگیں۔ اس دھویں کی وجہ سے وہاں کام کررہے مزدور اندر ہی پھنس گئے اور کہرام مچ گیا۔ جب کہ دیگر مزدور وہاں سے فرار ہوگئے۔ فیکٹری ملازمین نے آناً فاناً میں فائرکنٹرول روم کو اطلاع دی۔
اطلاع پاکر سروجنی نگر ایف ایس او سمت پرتاپ سنگھ کی رہنمائی میں پہنچے فائر بریگیڈ ملازمین نے تین فائربریگیڈ گاڑیوں کی مدد سے آگ پرقابو پالیا۔ حالانکہ اس واردات میں ہال کےاندر دھواں بھرنے کی وجہ سے وہاں کام کررہے ملازمین اندر ہی پھنس گئے جنہیں فائر بریگیڈ ملازمین نے سیڑھی لگاکر محفوظ باہر نکال لیا۔
سروجنی نگر تھانہ انچارج شیلندر گری نے بتایاکہ پان مسالہ بنانےوالی مشین میں بجلی سے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی تھی جسے فائربریگیڈ ملازمین کی سخت مشقت کےبعد قریب 45 منٹ کےبعد ہی بجھالیا گیا۔
اس حادثے میںکوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ساتھ ہی فیکٹری میں کچھ خاص نقصان نہیں ہوا ہے۔ چیف فائربریگیڈ افسر منگیش کمار نے بتایا کہ پان مسالہ بنانے کی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی تھی کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔