ممبئی اور اس کے مضافات میں منگل کو بھی موسلا دھار بارش ہو رہی ہے ۔ اس کے سبب کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی بھرگیا ہے۔ وہیں وسئی سے ورار کے درمیان لوکل ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔ بھاری بارش سے متعلق جاری الرٹ اور لوکل ٹرینوں میں تاخیر کی وجہ سے ممبئی کے ڈبہ والوں نے آج ٹفن نہیں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہاں گزشتہ دو دنوں سے بیحد تیز بارش ہو رہی ہے۔ پیر کو یہاں کئی سڑکوں پر گھٹنوں تک پانی بھرا نظر آیا جس سے یہاں لوگوں کو خاصا دقتوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس مانسون میں ایک دن میں ہوئی یہ سب سے زیادہ ہونے والی بارش تھی۔ اس کے مد نظر شہر میں سبھی اسکول۔ کالج بند کر دئے گئے تھے۔
محکمہ موسمیات نے اگلے دو دن تیز بارش کا الرٹ جاری کیا ہے ۔اس کے مد نظر سبھی اسکولوں میں آج چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وہیں لوگوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی صلاح دی گئی ہے۔
تیز بارش کے علاوہ ممبئی کے بائیکلہ علاقے میں سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے اور راہ گیروں کو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
واضح ہو کہ ممبئی میں پیر کو 144.47 ملی میٹر بارش درج کی گئی ۔ بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے گریٹر ، تھانے ،رائے گڑھ اور پال میں 10 سے 13جولائی کے درمیان تیز بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
ممبئی کے نالاسوپارہ ریلوے اسٹیشن کی تصویر ،جہاں بھاری بارش کے بعد پانی بھرنے سے اپ۔ڈاؤن ٹرین سروس ٹھپ ہو گئی ہے۔
تیز بارش کی وجہ سے وسئی سے ورار کے درمیان لوکل ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔