دیہاتوں میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کرناٹک سے پانی لایا جائے گا: فڑنویس
ممبئی، 26 جولائی ( ہ س)۔۔ مہاراشٹر میں شدید بارشوں کی وجہ سے ریاست کے کئی اضلاع سیلاب کی زد میں ہیں لیکن سانگلی ضلع کی جاٹ تحصیل اب بھی بارش کے پانی کی ہر بوند کو ترس رہی ہے۔ ضلع کے 65 دیہاتیوں نے ریاستی حکومت کے خلاف وقتا فوقتاًاپنا انشن جاری رکھا ہے اور انہیں کرناٹک میں شامل ہونے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔









