شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل عوامی ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے شہزادی کیٹ مڈلٹن کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
کیٹ مڈلٹن اور میگھن مارکل کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہی مبصر مولی مولشین نے کہا کہ نیٹ فلکس پروجیکٹ کی پیشکش کیٹ مڈلٹن کی عوامی ساکھ کو بہتر بنانے میں کافی مددگار ثابت ہوگی۔
امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل نیٹ فلکس پروجیکٹ میں تعاون کرکے مستقبل کی ملکہ کیٹ مڈلٹن کی عوامی ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے ان کی مدد کرنا چاہتی ہیں۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ ’میگھن اور کیٹ کے آپس میں تعلقات اچھے ہیں اور اکثر دونوں رابطے میں رہتی ہیں۔‘
ہیری اور میگھن کس اہم شاہی روایت کو نظر انداز کررہے ہیں؟اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ’میگھن نے کیٹ مڈلٹن کو نیٹ فلکس کے ایک پروجیکٹ میں تعاون کرنے کی پیشکش کی ہے، جوکہ ایک دستاویزی فلم ہے جس میں کیٹ مڈلٹن کے فلاحی کاموں اور ان کی انسان دوستی کے اثرات کے بارے میں بات کی جائے گی۔‘
خیال رہے کہ کچھ شاہی مبصرین کے کیٹ مڈلٹن کے بارے میں تبصروں میں کہا گیا تھا کہ ڈچز آف کیمبرج سینئر شاہی فرد ہونے کی حیثیت سے کیٹ مڈلٹن کو جتنی محنت اور کام کرنا چاہیے وہ اس طرح اپنی ذمہ داریاں سر انجام نہیں دے رہی ہیں۔