ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ کے 11 وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ کے 11 وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا رانچی ، 29 دسمبر (یو این آئی) جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) مہاگٹھ بندھن کی قیادت کرنے والے مسٹر ہیمنت سورین نے آج جھارکھنڈ کے گیارہویں وزیراعلی کے طور پر عہدے کا حلف لیا
گورنر ددروپدی مرمو نے یہاں تاریخی مورہابادی میدان میں منعقدہ عظیم الشان تقریب میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ایگزیکٹو چیئرمین مسٹر سورین کو وزیراعلی کے عہدے کا حلف دلایا۔ 44 سالہ مسٹر سورین دوسری مرتبہ ریاست کے وزیراعلی بنے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) کے لیڈر سیتا رام یچوری، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے جنرل سکریٹری ڈی راجا، راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت، مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ موجود تھے۔
اگرچہ حلف برداری کی تقریب میں مدعو وزیراعظم نریندر مودی اپنی مصروفیت کے سبب اس میں شامل نہیں ہوسکے۔