حزب اللّٰہ نے اسرائیلی ساحلی شہر حیفا پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے، حملے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی دفاعی نظام حیفا پر راکٹ حملہ روکنے میں ناکام رہا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سے داغے گئے راکٹ مار گرانے میں ناکامی کی تحقیقات کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر گزشتہ سال سےجاری حملوں کے بعد اسرائیلی شہر حیفا پہلی بار حملے کا نشانہ بنا ہے۔