لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ کے مجاہدین نے اسرائیل کے مزید دو فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ العہد کی رپورٹ کے مطابق آج بدھ کے روز حزب اللہ لبنان کے جاں بازوں نے لبنان کی سرحد کے نزدیک غاصب اسرائیل کے دو مختلف علاقوں میں واقع دو صیہونی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔









