لبنان پر اسرائیلی بمباری کے بعد مزاحمتی تنظیم حزب اللہ ن ے اسرائیل کے مختلف علاقوں میں فوجیوں پرمیزائل اور سیکڑوں راکٹ حملے کردیے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز حزب اللہ نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں اسرائیلی انٹیلی جنس یونٹ اور شمالی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں میزائل اور راکٹ حملوں سے فوجیوں کو نشانہ بنایا اور 190 راکٹ داغے۔
اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ تل ابیب میں موساد ہیڈکوارٹرز کے ساتھ واقع انٹیلی جنس یونٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیل نے حزب اللہ کے 5 میں سے کچھ راکٹ مار گرانے اور باقی خالی علاقے میں گرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ اور یمن سے بھی اسرائیل پر حملے کیے گئے تھے، ساتھ ہی یمن سے حوثیوں نے تل ابیب پر فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد بن گورین ائیرپورٹ عارضی طور پر بند کیا گیاتھا۔