صیہونی میڈیا ذرائع نے بدھ کی صبح شمالی مقبوضہ فلسطین کے شہر صفد اور اس کے اطراف کی کالونیوں پر جنوبی لبنان سے میزائل حملوں کی خبر دی ہے۔ اس حملے میں شہر صفد پر پچاس میزائل فائر کئے گئے ہيں۔
اس رپورٹ کے مطابق نصف شب کے بعد انجام پانے والے اس حملے کے نتیجے میں دسیوں ہزار صیہونیوں کو بنکروں میں پناہ لینا پڑی ۔
دریں اثنا صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ نے حیفا اور الکریوت کی جانب کم سے کم پچیس میزائل فائر کئے ہيں ۔
دوسری جانب عراقی استقامت نے بدھ کو اعلان کیا کہ اس نے مرکزی مقبوضہ فلسطین میں ڈرون حملہ کیا ہے۔
عراقی اسلامی استقامت کے بیان میں غاصب صیہونیوں پر حملے جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ حملہ ، غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی و لبنانی شہریوں کے قتل عام کے جواب اور استقامت کی حمایت میں کیا گیا ہے۔