اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آپ نے 25 سال تک بی جے ڈی پر بھروسہ کیا، لیکن بی جے ڈی نے ہر قدم پر آپ کے اعتماد کو توڑا ہے۔ اسی بی جے ڈی حکومت نے قبائلی بھائیوں کی زمین ہتھیانے کا قانون لایا تھا۔ بی جے پی کے دباؤ میں انہیں وہ قانون واپس لینا پڑا۔ اب اگر انہیں اس بار موقع ملا تو وہ قبائلیوں کی زمین ہتھیانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔









