ممبئی،18مئی (اے یوایس) اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کے منشیات سے متعلق کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کی چیٹ سے سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ چیٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ این سی بی کے سینئر افسران خود چاہتے تھے کہ آرین خان کو زیادہ سے زیادہ دنوں تک این سی بی کی تحویل میں رکھا جائے۔
چیٹ سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سمیر وانکھیڑے آرین خان سے متعلق ہر پیشرفت سینئر حکام تک پہنچا رہے تھے۔سمیر وانکھیڑے نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس میں راحت کی درخواست کی گئی تھی۔ اس پر ہائی کورٹ نے سمیر وانکھیڑے کے خلاف 5 دن تک کوئی کارروائی کرنے پر روک لگا دی ہے۔ سمیر وانکھیڑے اور این سی بی کے سینئر عہدیداروں کے درمیان ہونے والی بات چیت کو بھی عرضی میں عدالت کے سامنے رکھا گیا تھا۔ اس چیٹ سے کئی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔چیٹ کے مطابق سمیر وانکھیڑے، جو آرین خان-کورڈیلیا کروز ڈرگ کیس کے دوران این سی بی کے زونل ڈائریکٹر تھے، تحقیقات اور قانونی عمل سے متعلق ہر تفصیل کا اشتراک این سی بی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ستیہ نارائن پردھان، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی ڈی جی) اشوک متھا جین، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی ڈی جی) دنیشور سنگھ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اے ڈی جی) سنجے سنگھ کے ساتھ کر رہے تھے۔چند روز قبل خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ سے حیران کن انکشافات ہوئے تھے۔
Aryan Khan Drugs Case: How A Selfie Foiled Sameer Wankhede’s Plan To Extort RS 25 Cr From SRK.#TNDIGITALVIDEOS #SameerWankhede #AryanKhan pic.twitter.com/xxfslDc89U
— TIMES NOW (@TimesNow) May 18, 2023