لکھنؤ: ایس پی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ پورے ملک میں سڑک حادثات میں سب سے زیادہ اموات اترپردیش میں ہورہی ہیں۔ یہ بے حد تشویشناک ہے۔ اکھلیش یادو نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ بھاجپائی بدعنوانی کی سڑکوں اورٹریفک نظام پر اپنے یقین پر ہی اپنے گھر سے نکلیں اور اپنے بچوں کو سڑک کے خطرات سے آگاہ رکھیں۔
سوشل میڈیا ایکس پر سڑک حادثات سے متصل رپورٹ کے ساتھ پوسٹ میں اکھلیش نے کہاکہ بی جے پی حکومت میں ٹریفک قوانین پر عمل نہیں ، استحصال ہوتاہے۔ قوانین کو نافذ کرنے سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ ان کا سارا دھیان وصولی پر رہتاہے۔
وہ حکومت میں سڑکوں کو گڑھوں سے آزاد کرنے کے نام پر بڑی بدعنوانیاں ہورہی ہیں۔ بجٹ کی لوٹ چل رہی ہے پوری حکومت بدعنوانی کا شکار ہے۔ عام آدمی کی جان کی حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ سڑکیں ٹوٹی ہیں۔ گاڑیاں ڈگا مار ہیں۔
اوور اسپیڈنگ پر کوئی روک نہیں ہے۔ ہیلمٹ کا قانون مٹھی گرم کرنے کا صرف وصیلہ ہے۔ بغیر لائسنس ہولڈر گاڑی ڈرائیور بے تحاشا گاڑیاں دوڑا رہے ہیں۔ اوور لوڈنگ پر ہاتھ بند ہے۔ پرانی مخدوش گاڑیاں سب کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ نشہ میں ڈرائیورنگ کے نام پر صرف پیسہ وصولا جا رہاہے۔
من مانی پارکنگ اور ناجائز قبضہ سے سڑکیں تنگ ہوکر حادثات کی وجہ بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس چوراہوں کے درمیان میں کھڑی ہوکر قوانین میں عمل کرانے سے زیادہ کونوں میں چھپ کر اگاہی کرنے کا انتظار کرتی ہیں جو جتنا بدعنوان، وہ اتنا مست، وزیر ، عوامی وزیر سے زیادہ انتخابی انچارج بن کر گھوم رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہیں بلڈوزر کے علاوہ کسی اور گاڑی سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ ایسی کئی اور وجہ ہیں جن کی وجہ سے اترپردیش میں مسلسل حادثات بڑھتے جارہے ہیں۔