واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی شکست خوردہ امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنی ہار کے لئے پہلی بار روس کی جانب سے ہیکنگ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے .
محترمہ کلنٹن نے پارٹی کے ساتھ اقتصادی معاونت کرنے والوں سے کہا ہے کہ ” روس کے صدر ولادمر پوتن کو ان سے ذاتی طور شکایت تھی کیونکہ انہوں نے پانچ سال پہلے روس کے پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کی بات کہی تھی”۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر پوتن نے اپنے ملک میں عوامی ناراضگی کے لئے مجھے مجرم ٹھہرایا تھا. اس وقت مسٹر پوتن نے جو کہا اور اس انتخاب میں انہوں نے جو کیا دونوں کے درمیان براہ راست تعلق ہے ۔
محترمہ کلنٹن نے کہا کہ ” یہ صرف میری اور میری مہم پر حملہ نہیں یہ حملہ ہمارے ملک کے خلاف ہے جس کا تعلق ہماری جمہوریت کی سالمیت اور ملک کی سلامتی سے ہے ”۔
روس نے کل امریکہ سے کہا ہے کہ اپنے یہاں صدارتی انتخابات کے وقت ڈیموکریٹک پارٹی کی تنظیموں کی ہیکنگ کے الزامات کو یا تو ثابت کرے یا اس قسم کا الزام لگانا بند کردے ۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پے سکوو نے نامہ نگاروں سے کہا کہ روس کئی بار ہیکنگ کے الزام سے انکار کر چکا ہے لیکن اس کے باوجود اس طرح کے الزامات کا سلسلہ جاری ہے ۔
امریکہ کے صدر بارک اوبامہ نے کہا کہ ستمبر میں ایک کانفرنس کے دوران انہوں نے پوتن سے بات کی تھی اور انہیں اس طرح کی حرکتیں بند کرنے کو کہا تھا۔ ان پر یہ بھی کر دیا گیا تھا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کے ننتائج کا بھی سامنا کرنا ہو گا۔