عمان کے سلطان قابوس بن السعید کے انتقال کے بعد ان کے چچا زاد بھائی ھیثم بن طارق السعید کو عمان کا نیا سلطان بنادیا گیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 65 سالہ سابق وزیر ثقافت و ورثہ نے سلطان قابوس کی وفات کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی شاہی خاندان کونسل کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔









