میڈیا ذرائع نے جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین پر وسیع میزائل حملے کی خـبر دی ہے۔
صیہونی فوج کے ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے سینئر کمانڈر فواد شکر کی شہادت کے بعد پہلی بار شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی الجلیل کو درجنوں میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
عبرانی ذرائع نے جمعرات کی رات اطلاع دی کہ جنوبی لبنان سے مغربی الجلیل کی طرف درجنوں راکٹ فائر کیے گئے اور مغربی الجلیل کے سات علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔
صیہونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن سینٹر نے اطلاع دی ہے کہ شمالی اسرائیل میں اڑتالیس گھنٹے نسبتاً پرسکون رہنے کے بعد حزب اللہ نے درجنوں میزائل فائر کئے جن میں سے صرف پندرہ میزائل مار گرائے جاسکے جبکہ باقی میزائلوں اپنے نشانوں پر جاکر لگے ہیں۔
صیہونی حکومت کے بعض خبری ذرائع نے لبنان سے مقبوضہ فلسطین کی طرف داغے گئے میزائلوں کی تعداد ساٹھ سے زائد بتائی ہے۔