لبنان کی حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے جواب میں 30 کاتیوشا راکٹوں سے صہیونی بستی کریات شمعونہ کو نشانہ بنایا۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، النشرہ نیوز چینل نے خبر دی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے کچھ ہی دیر پہلے مقبوضہ علاقوں پر شدید میزائل حملے کئے ہیں۔









