صیہونیوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے لئے حزب اللہ کے ڈرون طیاروں کا مقابلہ بہت سخت ہے۔
حزب اللہ لبنان کا آپریشن اربعین اب بھی صیہونی حکومت اس کی فوج اور مبصرین نیز تجزیہ کاروں کے اذہان پر مسلط ہے۔ صیہونی حکومت کو امریکا کی مکمل حمایت حاصل ہے اورحزب اللہ اور تل ابیب کے درمیان جنگ غیر مساوی ہے اس کے باوجود حزب اللہ کا آپریشن اربعین اتنا کامیاب رہا اور اس میں صیہونیوں پر ایسے کاری ضرب لگے ہیں کہ ان کے اثرات سے اب بھی صیہونی نکل نہیں پائے ہیں۔









