رانچی: جھارکھنڈ کی معروف ہاکی کوچ پرتیما بروا کا آج انتقال ہوگیا۔ انہیں کل فالج کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انہیں رانچی کے پارس اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ زندگی کی جنگ ہار گئیں۔ ان کی موت سے کھیل کود کی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔









