کابل: افغانستان کی نئی حکومت نے رمضان المبارک کے آغاز پر 2 اپریل کو ملک میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
افغان طالبان کے ترجمان و نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر آج یعنی 2 اپریل کو ملک میں پہلے روزے کا اعلان کیا۔
افغانستان کی سپریم کورٹ نے چاند نظرآنے کا اعلان کیا، جس کے ساتھ ہی وزارت محنت اور سماجی امور نے پہلے روزے کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا۔
افغان ترجمان اور نائب وریز اطلاعات نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ طالبان کے ملک میں مکمل کنٹرول کے بعد یہ پہلا رمضان ہوگا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد آج بروز ہفتہ 2 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔