ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں ہونے والے یوروپا ليگ کے میچ کے دوران فلسطینی پرچم کی توہین کرنے پرصہیونی تماشائیوں کو زدوکوب کیا گیا۔ ارنا کے مطابق جمعہ کی صبح صہیونی تماشائیوں نے مکابی تل ابیب اور ایجیکس ایمسٹرڈیم کے درمیان فٹبال میچ کے بعد فلسطینی پرچم پھاڑ دیا .
صہیونیوں کی اس حرکت کے نتیجے میں فلسطینی حامی مشتعل نوجوانوں نے صیہونی تماشائیوں پر حملہ کیا اور انہیں زدوکوب کیا ۔ ان جھڑپوں میں گيارہ صہیونی زخمی ہوگئے جبکہ تین اسرائیلی فٹبال شائقین سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ۔
مسلمان نوجوانوں نے فرار کرنے والے صیہونیوں کا ان کے ہوٹلوں تک پیچھا کیا اور ان میں سے کچھ کو کاروں سے کچل دیا۔
غاصب صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے ہالینڈ میں اسرائیلیوں سے کہا ہے کہ وہ باہر نہ نکلیں اور اپنے ہوٹلوں تک ہی محدود رہیں ۔