بھارت کے سینئر اداکار رندھیر کپور کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ممبئی کے کوکیلا بین ہسپتال میں داخل ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رندھیر کپور نے گزشتہ شب اپنی صحت سے متعلق بتایا تھا اور کہا تھا کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک بھارتی روزنامے سے گفتگو میں رندھیر کپور نے کہا کہ ‘میں نہیں جانتا کہ مجھے کورونا وائرس کیسے لگا، میں حیران ہوں’۔









