میں مجاہدین آزادی ، آئین سازوں اور بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے قومی یکجہتی اور سالمیت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا
آئیے ہم اجتماعی طور پر اپنےجمہوری اقدار کی حفاظت کریں اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وکست بھارت بنانے کے عزم کو پورا کرنے میں اپنا تعاون پیش کریں
امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی۔
ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے ان مجاہدین آزادی ، آئین سازوں اور بہادر جوانوں کوخراج عقیدت پیش کیا ، جنہوں نے قوم کے اتحاد اور سالمیت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ہم اجتماعی طور پر اپنے جمہوری اقدار کی حفاظت کریں اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وکست بھارت بنانے کے عزم کو پورا کرنے میں اپنا تعاون پیش کریں ۔