بارہ بنکی : ضلع مجسٹریٹ دفترسے ڈیوٹی انجام دینے کے بعد ہوم گارڈ کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔موصلہ خبر کے مطابق تھانہ علاقہ کے گائوں بھرولی کاباشندہ ہوم گارڈ رام کمارضلع مجسٹریٹ دفترمیں مامور تھا۔جمعرات کو ہوم گارڈ کی ڈیوٹی ضلع مجسٹریٹ کی رہائش گاہ پرتھی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد وہ بذریعہ سائیکل گھرواپس جارہاتھا اسی دوران نیا گائوں کے قریب ہوم گارڈ رامہ کمار سائیکل سے گرگیا اطلاع ملنے کے بعد ہوم گارڈ کے اہل خانہ نے اسے ضلع اسپتال میںد اخل کرایالیکن ڈاکٹروں نے اسے ٹرامہ سینٹر لے جانے کی صلاح دی لیکن علاج کے دوران ہوم گارڈ کی موت ہوگئی۔