ہانگ کانگ میں کتے کے طبی ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد جانوروں کے لیے بنائے گئے قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکام نے کتے میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ بیماری انسان سے جانور میں منتقل ہوجائے۔
علاوہ ازیں بتایا گیا کہ کتے کی 60 سالہ مالکن بھی کورونا وائرس کی متاثرہ ہیں۔ہانگ کانگ حکام نے کتے کے متعدد طبی ٹیسٹ کرنے کے بعد بتایا کہ کتے میں ‘کورونا وائرس نسبتاً کمزور’ ہے۔
تاہم حکام نے متاثرہ کتے کو جانوروں کے سینٹر میں قرنطینہ کردیا۔اس ضمن میں متعلقہ حکام نے عالمی ادارہ برائے جانور اور دیگر یونیورسٹی ماہرین نے متفقہ طور پر آمادگی کا اظہار کیا کہ ‘کورونا وائرس ممکنہ طور پر انسان سے جانور میں منتقل ہوسکتا ہے’۔
علاوہ ازیں ہانگ کانگ کی انتظامیہ نے بتایا کہ وائرس سے کتے کی موت کا خطرہ نہیں ہے۔یہ بھی پڑھیں: امریکا، آسٹریلیا، تھائی لینڈ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق
اس سے قبل گذشتہ ہفتے ہانگ کانگ میں کورونا وائرس سے متاثرہ تمام پالتو جانوروں کو 14 دن تک قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جہاں پہلے ہی دو کتے قرنطینہ میں تھے۔
اس ضمن میں حکام کا کہنا تھا کہ پالتو جانوروں کے طبی ٹیسٹ میں کورونا وائرس کے منفی نتائج کے بعد انہیں ان کے مالکان کو واپس کردیے جائیں گے۔