نئی دہلی، 15جون (یواین آئی) دہلی کے لوگوں کو سنیچر کوبھی گرمی سے کوئی راحت نہیں ملی اور کم از کم درجہ حرارت 29.4ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو اس موسم میں اوسط سے دو ڈگری سیلسیس زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ راجدھانی میں صبح ہوا میں نمی کا تناسب کی سطح 49فیصد درج کیا گیا۔ پالم علاقہ میں صبح گیارہ بجے سے 12بجے کے درمیان 42ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ راجدھانی میں شدید گرمی کا قہر آئندہ بھی جاری رہنے کا اندازہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن میں آسمان صاف رہنے اورتیز ہوا چلنے کا انداز ہ ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے بتایا کہ شہر میں ہواکا معیار خراب زمرہ میں رہا۔ صبح گیارہ بجے ہوا کی کوالٹی کا انڈیکس 213درج کیا گیا۔
راجدھانی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کے آثار ہیں۔ جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اس موسم کے اوسط سے پانچ ڈگری سے زیادہ 45.2ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا۔