برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کے موقع پر ان کی اہلیہ ملکہ کمیلا متنازع کوہ نور ہیرے سے مزین تاج نہیں پہنیں گی کے اعلان کے بعد ایک مرتبہ پھر یہ بحث شروع ہوگئی ہے کہ کوہ نور بھارت کو واپس کیا جانا چاہیے یا نہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس معاملے پر برطانیہ کے مشہور ٹی وی شو پر برطانوی خاتون صحافی اور بھارتی نژاد صحافی کے درمیان گرما گرم بحث ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹی وی شو میں خاتون صحافی ایما ویب نے کہا کہ ہیرے کی ملکیت کو متنازع بنایا جا سکتا ہے جبکہ وہاں موجود بھارتی نژاد صحافی نریندر کور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو تاریخ نہیں معلوم۔
برطانوی خاتون صحافی ایما ویب نے ہیرے سے متعلق کہا کہ یہ ایک متنازع چیز ہے۔
اس کے بعد نریندر کور نے کہا کہ اسے بھارت کو واپس دیا جائے، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ بھارت کے ایک بچے کو اسے دیکھنے کے لیے برطانیہ کیوں جانا پڑتا ہے۔
بعد ازاں نریندر کور نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ کوہ نور ہیرا بھارتی سرزمین سے ملا تھا۔واضح رہے کہ بھارت کئی مرتبہ کوہ نور کا اصل حقدار ہونے کا دعویٰ کرچکا ہے، اس ہیرےپر بھارت اور برطانیہ کےمابین ایک عرصے سے جھگڑا چل رہا ہے۔