یمن: حوثیوں نے امریکی ایم کیو9 ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فضائی حدود میں اڑنے والے امریکی ڈرون کو جنوب مشرقی صوبے مارب میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں کے ترجمان نے کہا کہ ایک ڈرون 21 مئی کو بھی گرایا تھا، آج بھی امریکی ڈرون کو مقامی طور پر تیارہ کردہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہاکہ یمنی مسلح افواج نے میزائل کے ذریعے ڈرون کو نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔