صنعا، 21 فروری (یو این آئی) یمن کے حوثی گروپ نے منگل کے روز کہا کہ انہوں نے خلیج عدن میں “اسرائیلی جہاز” پر میزائل حملہ کیا ہے۔
حوثی فوج کے ترجمان یحیی ساریہ نے ایک بیان میں کہا کہ نشانہ بنائے گئے جہاز کا نام “MSC سلور” ہے اور ان کے گروپ نے اسے متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
ساریہ نے مزید کہا کہ اس کے گروپ نے اسرائیل کے جنوبی شہر ایلات کے ساتھ متصل بحیرہ احمر میں متعدد امریکی جنگی جہازوں کی طرف ڈرون فائر کیے ہیں۔ تاہم، گروپ نے حملے میں نقصان کی نوعیت اور تاریخ اور وقت کا انکشاف نہيں کیا ہے۔
امریکہ یا اسرائیل کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔