اجودھیا:اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے چھوٹی دیوالی کے پ تقاریب کو سنتوں کا پروگرام بتاتے ہوئے آج کہا کہ ان کی آستھا(عقیدہ)پر اپوزیشن انگلی کیسے اٹھا سکتا ہے ۔
مسٹر یوگی نے ہنو مان گڑھی سگریو قلعہ کا درشن کرنے کے بعد کہا کہ کل یہاں منعقد پروگراموں کا انعقاد سنتوں نے کیا تھا وہ تو اپنے ذاتی عقیدہ کی بنیاد پر اس میں شامل ہوئے تھے ۔اپوزیشن یا کوئی دوسرا ان کے عقیدہ پر سوال کیسے کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اجودھیا کی شبیہ کو عالمی سطح پر مزید بہتر بنانی ہے ۔سیاحت کو فروغ دیا جانا ہے ۔رام جنم بھومی آنے والے عقیدتمندوں کو سہولیات ملنی ہی چاہئے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کچھ لوگ کل کے پروگراموں پر غیر ضروری انگلیاں اٹھارہے ہیں۔پروگرام سنتوں کا تھا سنتوں کا احترام ہونا چاہئے ۔اور مذہبی کاموں میں عقیدہ رکھنے والے لوگوں کو اس میں شامل ہونا چاہئے ،غیر ضروری بیان بازی سے بچنا چاہئے ۔مسٹر یوگی نے رات کا قیام یہیں کیاتھا۔صبح میں ہی وہ ہنومان گڑھی اور سگریو قلعہ پہنچ گئے تھے ۔
اس سے قبل ‘دیپ اتسو’ کا تاریخی پروگرام ہوا۔را م کا راجیہ ابھیشیک(تخت شاہی) ہوا اور ہیلی کاپٹر کو پھولوں کا طیارہ (پشپک ومان )بناکر رام،لکشمن اور سیتا کی شکل میں خوبصورت بچوں کو فیض آباد ہوائی اڈے سے سریو ندی کی ساحل پرواقع رام کتھا پارک لاکر ‘تریتا دور’کی یاد تازہ کرنے کی کوشش کی گئی۔روایات کے مطابق تریتا دور میں بھگوان رام ،چھوٹے بھائی لکشمن اور سیتا جی کے ساتھ سری لنکا سے پشپک ومان کے ذریعہ اجودھیا آئے تھے ۔