حیدرآباد: سر زمین دکن خاص طور سے نظام کا شہر حیدر آباد یوں تو اپنی منفرد بریانی کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ لیکن یہاں کے دیگر ذائقے بھی دنیا کی نظریں اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں، جس میں حیدرآبادی حلیم کا ذائقہ پوری دنیا میں مشہور ہے۔
اگر بات شادیوں کی ہو تو یہاں کے میٹھے دستر خوان کی رونق کو بڑھا دیتے ہیں تو وہیں عید کی بات ہو تو لزیذ ذائقہ دار شیر قورمہ کا ایک الگ ہی اپنا مقام ہے۔ دراصل شیر خورمہ عید الفطر کے موقع پر بڑے اہتمام کے ساتھ بنایا جاتا ہے، جبکہ شمالی ہندوستان میں سیویاں کے نام سے بھی اسے جاتا ہے، آئیے آج اس مضمون میں ہم مشہور حیدرآبادی لزیذ شیرخورمہ بنانے کا طریقہ آپ کو سکھاتے ہیں جس سے کہ آپ اپنے گھر والوں اور مہمانوں کا دل جیت سکیں۔
ضروری اشیاء
دودھ 3 لیٹر
خالص گھی 250 گرام
سیویاں 250 گرام
بادام نصف کپ
کاجو نصف کپ
کشمش نصف کپ
سادہ پستہ نصف کپ
کالے کھجور 6 عدد
خشک کھجور 5 عدد
چینی (شکر) 500 گرام
شیر خورمہ بنانے کی ترکیب
1- شیر قورمہ بنانے کیلئے سب سے پہلے آپ بھینس کے تین لیٹر دودھ کو اچھی طرح ابال لیں۔
2- جب ایک دودھ بار اچھے سے ابل جائے تو دھیمی آنچ پر دودھ کو اس وقت تک پکائیں جب تک دودھ پک کر دو لیٹر سے کم نہیں ہوجاتا۔
3- ساتھ ہی دودھ میں چمچ چلاتے رہیں تاکہ دودھ کو داغ نہ لگے۔
4- جیسے ہی دودھ پک کر رنگ بدلنا شروع کرے اس میں کالے کھجور کو ہاتھ سے ٹکرے کر کے ڈال دیں، کھجور ڈالنے کے بعد پندرہ منٹ تک پکائیں تاکہ کھجور دودھ میں گھل جائے۔
5- ساتھ ہی دوسرے چولہے پر گھی گرم کریں اس گھی میں سب سے پہلے کٹے ہوئے بادام کو براون ہونے تک فرائی کریں
6- اس کے بعد کٹا ہوا پستہ فرائی کریں اس کے بعد کٹے ہوئے کاجو فرائی کریں کھجور، فرائی کریں، آخر میں کشمش فرائی کریں
7- اسی گھی میں سویاں فرائی کریں۔ او اس بچے ہو ئے گھی میں دودھ ملا لیں
8- اب دودھ میں حسب ذائقہ شکر ڈالیں اور چمچ سے اچھے سے ہلائیں تاکہ شکر دودھ میں گھل جائے
9- اس کے بعد سارے ڈرائی فروٹ دودھ میں ڈال دیں،کچھ دیر پکنے کے بعد،سویاں بھی دودھ میں شامل کردیں
10- دھیمی آنچ پر پانچ منٹ پکائیں اسکے بعد چولہا بند کر دیں، آخر میں کشمش کو بھی اس میں شامل کریں
لیجئے آپ کا لزید حیدرآبادی شیر خورمہ تیار ہے، ٹھبڈا ہونے کے بعد لطف اٹھائیں۔