کیلا ایک ایسا پھل ہے جسے ایک سے زیادہ دن تک گھر میں نہیں رکھا جاسکتا کیونکہ یہ فوراََ گلنا اور سڑنا شروع ہوجاتے ہیں، اسی ڈر کی وجہ سے، جب گھر میں کیلے آتے ہیں تو اس بات پر غور کیا جاتا ہے کہ انہیں جلد از جلد کھالیا جائے تاکہ یہ خراب نہ ہوں۔
یہاں ماہرین، ہمیں کیلوں کو زیادہ دن تک تازہ رکھنے کی چند تجاویز بتا رہے ہیں۔
کیلوں کو تازہ رکھنے کی آسان تراکیب:
سبز کیلے خریدیں:
اگر ہم سپر مارکیٹ میں ہیں، سبز اور پیلے کیلے کے درمیان انتخاب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ہم اکثر پیلے کیلوں کے آپشن پر جائیں گے۔ وہ صرف ذائقہ دار نظر آتے ہیں! پھر بھی، سبز کیلوں کا انتخاب کرنا بہتر ہے۔ اس طرح، وہ گھر میں زیادہ دن تک رکھنے پر خراب نہیں ہوں گے اور تازہ ہی رہیں گے، اسی دوران یہ کیلے پک بھی جائیں گے۔
تنے کو پلاسٹک کے ورق میں لپیٹ دیں:
اگر آپ صرف کیلے کے تنے کو کسی پلاسٹک کے ورق میں لپیٹ دیں گے تو اس سے کیلے کی تازگی برقرار رہے گی اور وہ جلدی خراب نہیں ہوں گے۔
پکے ہوئے کیلے کو فریج میں رکھیں:
فریج میں کیلے؟ آپ نے شاید ایسا پہلے نہیں دیکھا ہوگا لیکن یہ سچ ہے پکے ہوئے پیلے کیلوں کو فریج میں رکھنے سے پھل کی عمر بڑھ جاتی ہے۔ تاہم، سبز کیلے کے ساتھ ایسا کرنا اچھا خیال نہیں ہے۔
کیلے کا ڈبہ خریدیں:
اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ اس صورتحال سے دوچار ہیں، آپ کام کرنے کے لیے اپنے ساتھ کیلا لے کر گئے ہیں لیکن جب آپ اپنے کام کی جگہ پر پہنچیں تو تب تک کیلے کی تازگی ختم ہوچکی ہوگی، یہ وہ جگہ ہے جہاں کیلے کا ڈبہ کام آتا ہے، لہٰذا آپ ڈبے میں کیلے رکھیں تاکہ بھوک کے وقت تازہ کیلوں سے لطف اندوز ہوسکیں۔