ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار رتیک روشن فلم قابل کی کامیابی سے اپنے باپ کے لئے خوش ہیں۔
راکیش روشن کی بنائی اور سنجے گپتا کی ہدایت میں بنی قابل حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے ۔ فلم میں رتیک روشن اور یامي گوتم نے اہم کردار اداکیا ہے ۔ یہ فلم تقریباً 110 کروڑ کی کمائی کر چکی ہے ۔ فلم کی کامیابی سے ریتک اپنے والد راکیش روشن کے لیے انتہائی خوش ہیں۔
رتیک روشن کا کہنا ہے کہ فلم قابل کی کامیابی سے خاص طور پر وہ اپنے والد کے لئے کافی خوش ہیں۔ انہوں نے کہا، “فلم کو دوسرے ہفتے میں 200سے زیادہ کی اسکرین ملی۔ صرف اچھے کام کرنے پر توجہ مرکوز کریں اور باقی سب خدا پر چھوڑ دیں۔ یہ ایک بڑی کامیابی ہے ۔ میں فلم ‘قابل’ کے تمام شائقین کو اس کامیابی کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔”
رتیک نے کہا،”یہ بے مثال ہے اور میں اپنے باپ کے لئے انتہائی خوش ہوں،جو انڈسٹری کی کامیاب اور فعال فلم سازوں میں سے ایک ہیں۔”یہ فلم ایک اندھے شخص کے انتقام کی کہانی ہے ۔ یہ پاکستان میں بھی ریلیز ہوئی ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ اس فلم کو ہمارے پڑوسی ممالک کے لوگ بھی دیکھ سکیں گے ۔ بھارت میں ‘قابل’ کو زبردست کامیابی ملی ہے ۔ امید ہے کہ پاکستان میں بھی لوگ اسے پسند کریں گے ۔