ایڈیٹر کو خط
ہم سے رابطہ
ایڈیٹر کو خط
ہم سے رابطہ
فلسطین-اسرائیل
صحت
Health
عالم اسلام
Muslim Jagat
متفرقات
Miscellaneous
مضامین
Articles
کھیل کود
Sports
خصوصی
Special
سائنس اور ٹیکنالوجی
Science and Technology
تفریح
Entertainment
تجارت
Business
دیگر ریاستیں
لکھنو
Lucknow
اتر پردیش
Uttar Pradesh
بین اقوامی
International
قومی
National
Home
Menu
فلسطین-اسرائیل
صحت
Health
عالم اسلام
Muslim Jagat
متفرقات
Miscellaneous
مضامین
Articles
کھیل کود
Sports
خصوصی
Special
سائنس اور ٹیکنالوجی
Science and Technology
تفریح
Entertainment
تجارت
Business
دیگر ریاستیں
لکھنو
Lucknow
اتر پردیش
Uttar Pradesh
بین اقوامی
International
قومی
National
Home
BREAKING NEWS
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہونے والے 95 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کردی
امریکہ : لاس اینجلس میں آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہو گئی
پورے ایران میں منایا گیا جمعتہ النصر، ملک گیر ریلیوں میں فلسطینی جیالوں کی افسانوی شجاعت و مزاحمت اور انکے حیران کن صبر کا جشن
شام پر اسرائيلی حملوں کی مذمت
دھوکہ دہی روکنے کے لیے آر بی آئی کا اقدام، بینکوں کو ‘1600’ والے نمبر سے صارفین کو کال کرنے کی ہدایت
سیف پر حملہ کرنے والے شخص کے بیگ، کپڑے اور جوتوں سے جڑے کئی سوال!
یوپی: بڑے پلاٹ خریدنے والے کئی آئی اے ایس، آئی پی ایس افسران اور 7 رہنما انکم ٹیکس کے نشانے پر
برطانیہ میں پھیلی حیرت انگیز بیماری، موبائل کی گھنٹی بجتے ہی لوگوں کی دھڑکنیں ہو رہیں تیز!
26 جنوری سے قبل کسان تحریک پھر پکڑ رہی زور، کسان لیڈران نے پیدل ہی ’دہلی مارچ‘ کا کیا اعلان
غزہ جنگ بندی کے معاہدے سے فلسطین کی آزادی کی راہ ہموار ہوئی ہے، حماس
Home
Highlighted News
رائٹس واچ کا اسرائیل پر نسلی امتیاز کا الزام
رائٹس واچ کا اسرائیل پر نسلی امتیاز کا الزام
Posted By:
Admin
on:
April 28, 2021
Print
Email
مقبوضہ بیت المقدس: مغربی کنارے کے علاقے سلفیت میں صہیونی حکام کی جانب سے اراضی ہتھیانے کے قوانین کے خلاف شہری اسرائیلی فوج
کے سامنے مظاہرہ کررہا ی انسانی حقوق کی عالم تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل پر فلسطینیوں کے ساتھ نسلی امتیاز کا الزام عائد کردیا۔ عالمی تنظیم نے 213صفحات پر مشتمل اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اسرائیل اپنی سرحدوں کے اندر اور اپنے زیر قبضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے ساتھ بین الاقوامی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔ نیو یارک میں قائم تنظیم اور انسانی حقوق کے کئی دیگر اداروں اور مبصرین کی رائے ہے کہ اسرائیل فلسطینی شہریوں اور غزہ کے مقامی باشندوں کو منظم انداز میں ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرتا جا رہا ہے۔ دوسری جانب فلسطین میں انسانی حقوق کے اداروں نے انکشاف کیاہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے 3فلسطینی بچوں کو گرفتار کرکے حراستی مراکز میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ قیدیوں اور آزادیوں کے امورکے محکمے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے 3معصوموں کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا۔ متعلقہ ادارے نے تینوں بچوں کے بیانات بھی شائع کیے۔ انہیں کفر قاسم نامی قصبے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دوران حراست قابض فوجیوں نے ان کے ہاتھوں اور پیروں پر رائفل کے بٹ مارے،جس سے بری طرح لہولہان ہوگئے۔ ادھر مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب شیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ اسرائیل کا بیت المقدس کے باشندوں کے ساتھ برتائو اور ارض مقدس کو یہودیانے کی سازشیں ناقابل قبول ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح سے فلسطینیوں کی بے دخلی نسلی تطہیر کے مترادف ہے۔ انہوں نے شیخ جراح کے باشندوں کی اپنی زمینیں نہ چھوڑنے کے عزم کوخراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کاروں کو اور اسرائیلی حکام کو فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکال باہر کرنے کا کوئی حق نہیں۔ قابض اسرائیل منصفانہ قوانین پر نہیں چلتا بلکہ فلسطینی اراضی پر قبضے کے لے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے ریاستی وسائل کا بھی بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل بیت المقدس کی اراضی کو یہودیاناچاہتا ہے۔
Tags:
israel
Share
0
Tweet
Share
Share
Previous
سعودی عرب میں انکم ٹیکس لاگو نہیں ہوگا، سعودی ولی عہد
Next
فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم میں ہندوستانی عوام کے لئے اجتماعی دعا و استغاثہ
About the author
Admin
Related Articles
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہونے والے 95 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کردی
January 18, 2025
امریکہ : لاس اینجلس میں آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہو گئی
January 18, 2025
پورے ایران میں منایا گیا جمعتہ النصر، ملک گیر ریلیوں میں فلسطینی جیالوں کی افسانوی شجاعت و مزاحمت اور انکے حیران کن صبر کا جشن
January 18, 2025
E-Paper
Featured Video!
Cartoon / Picture of the day!
advertisement
advertisement
Copyright Dailyaag - All Rights Reserved