واشنگٹن ، 29 ستمبر ؛ امریکہ کے ایک جج نے میکسیکو سے امریکہ میں بغیردستاویزات کے تارکین وطن کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کےالزام میں ایک بنگلہ دیشی شہری کو تقریبا چارسال قید کی سزا سنائی ہے۔
یہ اطلاع امریکہ کے محکمہ انصاف نے دی ہے ۔ محکمہ انصاف نے منگل کے روز کہا ’’ ایک بنگلہ دیشی شہری کو میکسیکو سے امریکہ میں بغیر دستاویزات کے لوگوں کی اسمگلنگ کرنے کے منصوبے میں اس کے کردار کے لیے 46 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ‘‘۔
محکمہ انصاف کے مطابق 41 سالہ محمد میلن حسین بنگلہ دیش ، جنوبی اور وسطی امریکہ اور میکسیکو سے چلائے جانے والے ایک انسانی سمگلنگ گروہ میں شامل تھا ۔ یہ گروہ بغیردستاویزات کے تارکین وطن کو امریکہ کی جنوبی سرحد پر لانے کا کام کرتا تھا ۔
یواین آئی ۔ ک ج