میڈرڈ ، 13 اکتوبر (یو این آئی/ژنہوا) ہسپانوی جزیرے لا پالما جزیرے پر آتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے متاثرہ علاقے سے تقریبا 700 سے 800 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔
مقامی ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ نے یہ اطلاع دی ہے۔
اس سے قبل جزیرے پر آتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے تقریبا6 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
آتش فشاں سے نکلنے والے لاوا سے تقریبا1،281عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ وہ بدھ کو لا پالما کا ایک اور دورہ کریں گے۔ یہ تین ہفتوں میں لا پالما کا ان کا چوتھا دورہ ہوگا۔