ایٹاوہ: اتر پردیش کے ضلع ایٹاوہ کے اسراہا علاقے میں تالاب سے خاتون اور اس کے دو بچوں کی لاشیں برآمد ہونے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ان کے قتل کی تصدیق ہوگئی ہے۔
سسرال والوں کے خلاف جہیز کا مقدمہ درج کرکے ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر برجیش کمار سنگھ نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔