ملک برطانیہ کے شوهر پرنس فلپ کا انتقال
شہزادہ فلپس فروری سے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج تھے، فوٹو: فائل
لندن: ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کے شوہر 99 سالہ شہزاہ فلپس چند ماہ سے شدید علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم آج آج وہ ونڈسر کاسٹل میں خالق حقیقی سے جا ملے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نامعلوم انفیکشن کے شکار اور دل کے مرض میں پیچیدگیوں کے باعث دو ماہ سے اسپتال میں زیر علاج شہزادہ فلپس المعروف ڈیوک آف ایڈنبرا آج شاہی قلعے ونڈسر کاسٹل میں جہان فانی سے کوچ کرگئے۔
شہزادہ فلپس کورونا وبا کے باعث ملکہ برطانیہ کے ساتھ شاہی محل سے دور ایک صحت افزا مقام پر مقیم تھے اور کورونا ویکسین بھی لگوا چکے تھے تاہم 17فروری کو وہ خود گاڑی چلاتے ہوئے اسپتال معمول چیک اپ کے لیے گئے تھے۔
ایڈورڈ کنگ کے معالجین نے شہزاہ فلپس کو احتیاطاً اسپتال میں داخل ہونے کا مشور دیا تھا، اسپتال میں داخل ہونے کے بعد سے ان کی طبیعت بگڑتی چلی گئی جس کے بعد انہیں یکم مارچ کو سینٹ بارتھولومیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔