بریلی(یو این آئی) اترپردیش میں بریلی کے بارہ دري علاقے میں لوٹ مار کی مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے ایک بزرگ جوڑے کو قتل کر دیا اور گھر سے قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ۔
پولیس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ سریش شرما نگر کے باشندے گوپیشور(۶۰)اور ان کی بیوی آشا گھر میں اکیلے رہتے تھے ۔ کل دیر رات بدمعاشوں نے لوٹ مار کے ارادے سے گھر میں گھس کر لوٹ مار شروع کر دی۔ مخالفت کرنے پر بدمعاشوں
نے دونوں کو لوہے کی راڈ سے حملہ کرکے قتل کر دیا اور کچھ نقدی اور زیورات وغیرہ لوٹ کر لے گئے ۔ ان کا بیٹا بیرون ملک رہتا ہے ۔اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے چھان بین شروع کر دی۔ پولیس نے ڈاکوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہے ۔