دبئی : آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) مرحلے میں کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کے پانچ میچوں میں نمائندگی کی .
لیکن کسی میں بھی انہوں نے گیندبازی نہیں کی جو آئندہ ٹی -20 عالمی کپ میں ہندوستان کے لئے باعث تشویش ہوسکتا ہے تاہم ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما کافی پراعتماد ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ پانڈیا دن بہ دن بہتر ہو رہے ہیں آئی پی ایل پلے آف سے باہر ہوچکی پانچ بار کی چیمپئن ممبئی کے کپتان روہت نے کہا ،”فیزیو، ٹرینر اور پوری میڈیکل ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے، فی الحال توانہوں نے اس لیگ میں ایک بھی گیند نہیں ڈالی ہے۔
لیکن وہ دن بہ دن بہترہوتے جارہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ اگلے ہفتے سے وہ بالنگ کرنے کے لیے بھی فٹ ہو جائیں گے۔
صرف فیزیو یا میڈیکل ٹیم ہی اس پر کچھ بتا سکتی ہے۔